- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Lobia Or Phaliyoon Ki Sehat K Liye 7 Ehaam Faide
Lobia Or Phaliyoon Ki Sehat K Liye 7 Ehaam Faide - Article No. 766

پھلیوں اور لوبیا کے صحت کے لیے 7 اہم فائدے - تحریر نمبر 766
لوبیا اور پھلیاں، دل اور آنتوں کو درست رکھنے کے علاوہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھتے ہیں ویسے تو سبزیوں کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ساتھ ہی کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے
جمعرات 3 ستمبر 2015
بلڈ پریشر:
8 مختلف مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں لوبیا شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے، لوبیا کھانے سے سسٹولک ( اوپر) اور ڈیاسٹولک (نیچے) کا بلڈ پریشر دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
بڑھاپے کو دور کرے:
پھلیوں میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اور یوں عمررسیدگی کو دور کرتا ہے اور گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ:
جسم میں فری ریڈیکلزسے دماغ، جسم کیدفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔
لوبیا اور کینسر:
دل کے امراض کے بعد بالغ افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ سرطان ہے۔ لوبیا کے استعمال سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ ایک مطالعے کے بعد ثابت ہوا ہے کہ لوبیا میں موجود ایک جزو آئی پی 6 کینسر سے لڑنے میں مدد بھی دیتا ہے۔
لوبیا کولیسٹرول کو روکتی ہے:
اگر روزانہ تھوڑی سی لوبیا کھالی جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں آسانی:
ایک حالیہ مطالعے میں 35 موٹے افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں لوبیا کھلایا گیا، پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کاجائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔
آنتوں کی صحت:
لوبیا سے آنتوں کا اندرونی استر، ہاضمے کے لیے مفید بیکٹیریا اور دیگر نظام بہتررہتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیں بلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

شاندار رس بھرے
Shandar Ras Bhare

جیک فروٹ یعنی کٹھل
Jackfruit Yani Kathal

ہرا صحت میں کھرا ․․․ کھیرا
Hara Sehat Mein Khara ... Kheera

آڑو ۔ صحت کا محافظ پھل
Aaru - Sehat Ka Muhafiz Phal

چقندر ۔ ایک مفید سبزی
Chukandar - Aik Mufeed Sabzi

کرہِّ ارض کے 7 سپر فوڈز
Kurra E Arz Ke 7 Super Foods

سیب ۔ گلاب کی نباتاتی فیملی سے ہے
Apple - Gulab Ki Nabatati Family Se Hai

تربوز․․․غذائیت سے بھرپور
Tarbooz - Ghizayat Se Bharpoor

بھنڈی ․․․ صحت بخش سبزی
Bhindi - Sehat Bakhsh Sabzi

تیز پات گرم مصالحے کا اہم جز
Taiz Paat Garam Masale Ka Aham Juz

شملہ مرچ
Shimla Mirch

کہیں ذائقہ نہ دے جائے صحت کو مات
Kahin Zaiqa Na De Jaye Sehat Ko Maat