Naryal - Article No. 720

ناریل - تحریر نمبر 720
بے پناہ خوبیوں کے باعث اس کا پانی دنیا کا مقبول مشروب بن گیا ناریل کے پانی میں پوٹاشیم وافر مقدار میں ہوتا ہے جودماغ کو تازہ اور جلد کوملائم کرتا ہے نیز جسم کو طاقت دیتا ہے
ہفتہ 16 مئی 2015
جدید تحقیقات سے جیسے جیسے ناریل کے اجزاء کی خوبیاں سامنے آرہی ہیں ۔اس کی پسند یدگی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ناریل کے پانی میں پوٹاشیم وافر مقدار میں ہوتا ہے جودماغ کو تازہ اور جلد کوملائم کرتا ہے نیز جسم کو طاقت دیتا ہے۔
(جاری ہے)
اس خوبی کے سبب یہ اب دنیا کا تیزی سے مقبول ہوتا ہے مشروب بن گیا ہے۔
ادارہ نیونٹر یشن بزنس کی ڈائر یکٹر جولین میلنٹن کہتی ہیں کہ دنیا میں ناریل کے پانی کی فروخت دیگر انرجی ڈرٹکس اور انار کے جوس کی فروخت سے زیادہ ہوگئی ہے۔ناریل کا تیل جسے کبھی زیادہ چربی کا حامل ہونے کی بنا ء پر زیادہ پسند نہیں کیا جاتا تھا۔نئی تحقیق کی بدولت اب کھانا پکانے کے لیے کو کنگ ائل اور کوکنگ بٹر کے طور پر یورپ اور امریکہ میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ناریل کا تیل بطور رہیئر آئل مشرق میں صدیوں سے مستعمل ہے۔جدید تحقیق کے نتیجے میں یورپ اور امریکہ میں ناریل کا تیل مختلف جلدی شکایات اور عمر کے ساتھ چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کی روک تھام(Anti-aging) کریموں ،صابنوں اور شمپوز میں استعمال کیا جارہا ہے ۔ امریکہ میں اس تیل پر مزید تحقیق ہورہی ہے لیکن کچھ کمپنیاں اس کے موجود معلوم خواص سے ہی استفاد کرتے ہوئے اپنی اپنی مصنوعات کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ناریل سے کھانے کا تیل اور مکھن تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جلد کی حفاظت کا ایک صابن بنانے میں بھی استعمال کیاجارہا ہے۔فلپائن انڈونیشیا کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ناریل پیدا کرنے والا ملک ہے ۔کراچی اور ٹھٹھہ کے قرب وجوار کی زمینیں ناریل کی کاشت کے لئے موزوں ہیں ۔یہاں بڑی تعداد میں ناریل کے درخت لگائے جاسکتے ہیں۔ناریل کا درخت بہت زیادہ دیکھ بھال کا متقاضی نہیں ہوتا اور کھاد کے بغیر ہی اگ جاتا ہے۔تجارتی پیمانے پر اس کا کاشت پر سندھ کے کسانوں اور زمینداروں کوتوجہ دینی چاہئے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

بڑھتی عمر میں صحت بخش غذائیں کھائیں
Barhti Umar Mein Sehat Bakhsh Ghizain Khaain

وٹامن D قولون کینسر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai

گنے کے جوس کے کرشماتی فوائد
Ganne Ke Juice Ke Karishmati Fawaid

مصالحہ جات کی افادیت
Masala Jaat Ki Afadiyat

شہد غذا بھی شفا بھی
Shehad Ghiza Bhi Shifa Bhi

صحت بخش خشک میوہ جات
Sehat Bakhsh Khushk Mewajat

وٹامن ”K“ ناگزیر غذائی عنصر
Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide