Sehat Mand Dimagh Ke Husool Ke Liye Ande Khaiye - Article No. 2816

Sehat Mand Dimagh Ke Husool Ke Liye Ande Khaiye

صحت مند دماغ کے حصول کے لئے انڈے کھائیے - تحریر نمبر 2816

ناشتے میں روزانہ ایک انڈا کھانے سے دماغی کارکردگی میں اضافہ اور فالج کے خطرے میں کمی آتی ہے

جمعرات 15 فروری 2024

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق ناشتے میں انڈوں کا استعمال ڈیمنشیا یا فتور دماغ کا باعث نہیں ہوتا۔پرانی ریسرچ میں کہا گیا تھا کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول حملہ قلب‘ہائی بلڈ پریشر اور وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے تاہم نئی ریسرچ نے پرانی باتوں کی نفی کر دی ہے اور ثابت کیا ہے کہ انڈے دماغ کے لئے انتہائی مفید ہیں اور اس کی فعالیت بڑھاتے ہیں۔
ایک اور ریسرچ کے مطابق دل کی خرابی‘شریانوں یا دوران خون کی کمزوری الزائمر کا پیش خیمہ ہوتے ہیں لیکن یہ بھی اب ثابت ہو چکا ہے کہ انڈوں میں ضرر رساں اشیاء موجود نہیں تاہم انڈے بلڈ کولیسٹرول پر تھوڑا بہت اثر ضرور ڈالتے ہیں۔ایک زمانہ تھا کہ ڈیمنشیا یا فتور دماغ میں انڈوں کو قصوروار سمجھا جاتا تھا تاہم فن لینڈ کے محققین نے 42 سے 60 سال کی عمر کے 2497 افراد کا 22 سال مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے انڈے فتور دماغ کا سبب نہیں نہ ہی الزائمر کی وجہ انڈوں کا استعمال ہے حقیقت یہ ہے کہ انڈے دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈے یادداشت پر بھی اثر انداز نہیں ہوتے۔ایک بڑے انڈے میں 6 گرام اعلیٰ درجے کا پروٹین اور لیوٹین وزیا ایکنتھاٹن نامی اینٹی آکسیڈنٹ‘وٹامن E اور A پائے جاتے ہیں ان میں سے وٹامن E امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔جبکہ لوٹین وریدوں میں خون جمنے نہیں دیتا۔ایک اور تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈا ناشتے میں کھانے سے فالج کے خطرے میں 12 فیصد کمی ہوتی ہے۔امریکی محققین کے مطابق انڈا دل کے امراض کا سبب بھی نہیں بنتا جیسا کہ پہلے سمجھا جاتا تھا۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj