Ziada Faida Dene Wale Phaal - Article No. 705
زیادہ فائدہ دینے والے پھل - تحریر نمبر 705
ہفتہ مارچ

صبا گل حسن:
تقریباََ سبھی پھل فائدہ دیتے ہیں اور انھیں موسم کے مطابق کھانا چاہیے۔ سردیوں میں سرد اور گرمیوں میں گرم پھل کھانا ہی بہتر ہوتا ہے۔ یہاں جن پھلوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے انھیں ”پتھر والے پھل“ کہا جاتا ہے۔ یعنی جن کی گٹھلی سخت ہوتی ہے ان پھلوں میں خوبانی ،آڑو،آلوچہ اور آلو بخارا شامل ہیں۔
ٹیکساس کی اے اینڈ ایم یونی ورسٹی کے تحقیق کار کہتے ہیں کہ ایسے پھل جن میں گٹھلی ہوتی ہے حیاتین (وٹامنز) اور اہم معدنیات (منرلز) سے پُر ہوتے ہیں۔ یہ انسانی جسم میں مختلف اجزا کی ہونے والی کمی کو پورا کرتے اور صحت بخش ہوتے ہیں ۔ ورم اور سوزش دور کرنے کی صلاحیت رکھتے اور خراب کو لسٹرول (LDL) کو ختم کرتے ہیں جس سے دل کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
خوبانی
خوبانی میں حیاتین الف(وٹامن اے) کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔اس سے ہمیں بیٹا کیروٹین (Betacarotene) بھی ملتا ہے جس سے خون کی رگیں طاقت ور اور مضبوط ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ خلیوں کی افزائش ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین موتیا بند کے اثرات کو بھی زائل کرتا ہے۔اس میں شامل حیاتین ج (وٹامن سی ) قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
اگر آپ ذائقے دار اور کم چکنائی والے کسی پھل کی تلاش میں ہیں تو خوبانی کھائیے جس میں ریشے کی اچھی مقدار ہوتی ہے اس لئے اس سے وزن بھی گھٹ جاتا ہے۔
آڑو
آڑو میں حیاتین ج ہوتی ہے۔ یہ اوپر سے روئیں دار اور نرم ہوتا ہے۔ اس میں مانع تکسید اجزا (Antioxidants) ہوتے ہیں۔ اسے کھانے سے جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ چوں کیہ اس میں سیلینیئم کی کافی مقدار ہوتی ہے۔لہٰذا یہ آزاد اصلیوں (فری ریڈ یکلز) کو ختم کرتا اور جلد کے سرطان پر قابو پاتا ہے۔
آڑو کو پیس کر دودھ کے چند قطرے ملا کر چہرے پر ملنے سے دھوپ کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر اس آمیزے کو چہرے پر پابندی سے لگایا جائے تو جھریاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔
خشک آلو چے
خشک آلو چے منھ میٹھا کرنے کے لئے کھائے جاتے ہیں۔ان میں نشاستے اور ریشے کا کافی مقدار ہوتی ہے۔ آلو چے کھانے سے معدے اور آنتوں کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں تاہم اس کا خیال رکھیے کہ اس میں تیزابی مادے بھی ہوتے ہیں لہٰذا ایک دن میں پانچ دانوں سے زیادہ نہ کھائیے۔
خوبانی کی طرح آلوچے میں بھی حیاتین الف ہوتی ہے۔ اس لیے یہ بینائی کے لئے مفید ہے۔ چوں کہ اس میں حل پذیر ریشہ ہوتا ہے اس لئے یہ جسم میں شکر کو جلدی ہضم نہیں ہونے دیتا اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ کر دیتا ہے۔ چناں چہ اس کو کھانے سے گلوکوس کی سطح معمول پر رہتی ہے۔

(جاری ہے)
ان پھلوں کو کھانے سے پوٹاشیئم اور میگیزیئم کی اتنی مقدار حاصل ہو جاتی ہے جو ہماری ضرورت کے لئے کافی ہوتی ہے اور ہمیں مزمن بیماریوں مثلاََ بلڈ پریشر اور بیش تناوٴ (ہائپرٹینشن ) سے نجات مل جاتی ہے۔
خوبانی
خوبانی میں حیاتین الف(وٹامن اے) کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔اس سے ہمیں بیٹا کیروٹین (Betacarotene) بھی ملتا ہے جس سے خون کی رگیں طاقت ور اور مضبوط ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ خلیوں کی افزائش ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین موتیا بند کے اثرات کو بھی زائل کرتا ہے۔اس میں شامل حیاتین ج (وٹامن سی ) قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
اگر آپ ذائقے دار اور کم چکنائی والے کسی پھل کی تلاش میں ہیں تو خوبانی کھائیے جس میں ریشے کی اچھی مقدار ہوتی ہے اس لئے اس سے وزن بھی گھٹ جاتا ہے۔
آڑو
آڑو میں حیاتین ج ہوتی ہے۔ یہ اوپر سے روئیں دار اور نرم ہوتا ہے۔ اس میں مانع تکسید اجزا (Antioxidants) ہوتے ہیں۔ اسے کھانے سے جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ چوں کیہ اس میں سیلینیئم کی کافی مقدار ہوتی ہے۔لہٰذا یہ آزاد اصلیوں (فری ریڈ یکلز) کو ختم کرتا اور جلد کے سرطان پر قابو پاتا ہے۔
آڑو کو پیس کر دودھ کے چند قطرے ملا کر چہرے پر ملنے سے دھوپ کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر اس آمیزے کو چہرے پر پابندی سے لگایا جائے تو جھریاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔
خشک آلو چے
خشک آلو چے منھ میٹھا کرنے کے لئے کھائے جاتے ہیں۔ان میں نشاستے اور ریشے کا کافی مقدار ہوتی ہے۔ آلو چے کھانے سے معدے اور آنتوں کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں تاہم اس کا خیال رکھیے کہ اس میں تیزابی مادے بھی ہوتے ہیں لہٰذا ایک دن میں پانچ دانوں سے زیادہ نہ کھائیے۔
خوبانی کی طرح آلوچے میں بھی حیاتین الف ہوتی ہے۔ اس لیے یہ بینائی کے لئے مفید ہے۔ چوں کہ اس میں حل پذیر ریشہ ہوتا ہے اس لئے یہ جسم میں شکر کو جلدی ہضم نہیں ہونے دیتا اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ کر دیتا ہے۔ چناں چہ اس کو کھانے سے گلوکوس کی سطح معمول پر رہتی ہے۔
تاریخ اشاعت:
2015-03-21
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید غذا کے ذریعے بیماریوں کا علاج سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.