مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا

جمعہ 8 مئی 2026 18:17

مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی، عام آدمی پاکستان، ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل اور پریشانیاں اب ناقابلِ برداشت ہوتی جارہی ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی ملک بجلی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، مگر پاکستان میں مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہر ملاقات اور ہر فورم پر حکومتی نااہلی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، اضافی ٹیکسز اور بجلی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کررہی ہے۔ مسلسل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بلند قیمتوں کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بند ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ خصوصا کراچی کے شہری ایک گھنٹہ بجلی کے بعد تین تین گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، مہنگائی اور بجلی بحران نے عوام کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تاجروں، صنعتکاروں اور عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے جبکہ کاروباری مراکز و مارکیٹیں شدید متاثر ہورہی ہیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو معیشت مزید بحران کا شکار ہوسکتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے قومی ویکسین پالیسی منظور

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن  ہفتہ   کو منایا  گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر  عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق