یورپین مسلم کونسل یوتھ ونگ کا سالانہ اجلاس

تین روزہ اجلاس میں شُرکاء کو یورپ میں اسلام کے مثبت پہلو کو اُجاگر کرنے پر بریفنگ

Sajid aziz ساجد عزیز پیر 12 ستمبر 2022 20:16

یورپین مسلم کونسل یوتھ ونگ کا سالانہ اجلاس
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2022ء) ڈینش مسلم سینٹر ڈنمارک کے زیراہتمام  یورپین مسلم کونسل  کے یوتھ  ونگ کی سالانہ تین روزہ تربیت گاہ کا انعقاد اسلامک کلچرل سینٹر کوپن ہیگن میں کیا گیا۔ جس کے اندر یورپ بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز انگلینڈ سے  آۓینگ سکالر حیان  علوی نے  خطبہ نماز جمعہ سے کیا۔

کانفرنس کے پہلے دن معروف سکالر سید محمد عرفان گیلانی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مغربی معاشروں میں اسلام کا نمائندہ ہیں اس لیے ان کو اپنی شخصیت میں ایسی تبدیلیاں لائیں کہ معاشرہ میں مسلمانوں کا مثبت امیج بنا سکیں ۔ای ایم سی کے صدر حافظ محمد احمد نے ورکشاپ کی غرض و غایت اور تین دن کے پروگرامات پر روشنی ڈالی ۔ ورکشاپ کے دوسرے دن شرکاء کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے مسلمان نوجوانوں کو مغرب میں درپیش چیلنجز کے موضوع پر اپنی تجاویز اور آراء مرتب کرنے اور شرکاء کے سامنے نے پیش کرنے کا موقع دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔پروگرام کے آخری روز موٹیویشنل سپیکر انجینئر محمد فرقان نے مستقبل کی قیادت کے موضوع پر شرکاء سے خطاب کیا اور اس پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔یورپین مسلم کونسل کے جنرل سیکرٹری برادر  زاہد مصطفی  نے ای ایم سی کے قیام کے اغراض و مقاصد پر شرکاء سے خطاب کیا "بحیثیت مسلمان معاشرے کو کس طرح امپیکٹ کیا جائے " کے عنوان پر انگلینڈ سے آئے ہوئے ینگ سکالر  حیان  علوی نے خطاب کیا۔

جس میں مرد و خواتین کی  کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈی ایم سی ڈنمارک کے جنرل سیکٹری عبدالسلام نعیم نے ادا کیے۔ ایم سی یوتھ کے کوآرڈینیٹر  سجا د احمد نے شرکاء میں  شیلڈز تقسیم کیں ۔پروگرام کے آخر میں ڈینش مسلم سینٹر کے صدر راجہ عمران قیصر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ مستقبل کی قیادت تیار کرنے کے لیے مدو معاون ثابت ہوتی ہیں انشاءاللہ مستقبل میں بھی یہ کام جاری رہے گا۔پروگرام کا اختتام امتیاز احمد سیویا نے دعا کے ساتھ کروایا ۔

متعلقہ عنوان :

کوپن ہیگن میں شائع ہونے والی مزید خبریں