عراق،تلعفر میں عراقی فوج اور رضاکار فورس کا آپریشن جاری ،15 دیہات آزاد ، 50 دہشتگرد ہلاک

شہرکے قریب زمبر کے ٹیلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے ، دہشتگرد میدان جنگ سے بھاگ کر بنکروں کے پیچھے چھپ گئے،عراقی فوج کا بیان

پیر 21 اگست 2017 19:23

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) عراقی شہر تلعفر کی آزادی کے لئے عراقی فوج اور رضاکار فورس کا آپریشن جاری ،پندرہ دیہات آزاد ، پچاس دہشتگرد ہلاک،فوج نے شہر تلعفر کے قریب زمبر کے ٹیلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا دہشتگرد میدان جنگ سے بھاگ کر بنکروں کے پیچھے چھپ گئے ۔ پیر کو عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دو دن سے جاری آپریشن میں داعش کے تقریبا پچاس دہشت گرد ہلاک اور پندرہ دیہات آزاد ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی فوج نے مزید کہا کہ تلعفر ضلع کا جنوب مغربی علاقہ آزاد ہوگیا ہے اور فوج نے شہر تلعفر کے قریب زمبر کے ٹیلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ داعش جو اس علاقے کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا تھا اس کے دہشتگرد میدان جنگ سے بھاگ کر بنکروں کے پیچھے جا چھپے ہیں۔عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے فرمان سے اتوار سے شہر تلعفر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہوئی ہے۔ شہر تلعفر عراق میں داعش دہشتگرد کا ایک اہم ٹھکانہ شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں