عرب نوجوانوں کے ایک گروہ کی کویت پولیس پر پتھر پھینکنے کی ویڈیو وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 مارچ 2018 10:56

عرب نوجوانوں کے ایک گروہ کی کویت پولیس پر پتھر پھینکنے کی ویڈیو وائرل
 کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2018ء) الانباء نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کے سول کے علاقے میں کچھ عرب نوجوانوں کا گروہ گاڑی سے کرتب دکھا رہا تھا ، جنکو پولیس نے پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس کی گاڑی پر ہی پتھر برسانا شروع کر دئیے ۔ پولیس کی گاڑی پر پتھر پھینکتے ہوئے عرب نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

کویت میں صباحیہ کے علاقے میں شادی ہال کےقریب آدمی نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کے سامنے گاڑی سے کئی کرتب دکھائے۔ کویت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ساری کاروائی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پِک اپ ٹرک کا لاپرواہی سے چلانے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور اتھارٹیز نے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں