حجاج کرام کے خدمت گزاروں کے لیے آسامیوں کا اعلان

تمام سعودی شہری اور غیر ملکی حجاج کرام کی خدمت کے لیے رجسٹریشن کی کاروائی شروع کردیں ، سعودی حج وعمرہ وزارت کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 7 مئی 2018 13:39

حجاج کرام کے خدمت گزاروں کے لیے آسامیوں کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سعودی حج و عمرہ وزارت نے اعلامیہ جاری کی ہے کہ حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے خواہشمند تمام سعودی شہری اور غیر ملکی رجسٹریشن کی کاروائی شروع کردیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال میں حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی خدمت کے خواہش مند تمام سعودی شہری اورغیر ملکی رہائشی اپنی رجسٹریشن شروع کروا دیں ۔

وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں کو رجسٹریشن کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں لہذا اگر آپ میں سے کوئی بھی حجاج کرام کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو وہ حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں میں جا کر اپنی اپنی رجسٹریشن کروانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کا کہنا ہے کہ وزارت نے واضح کیا ہے کہ حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والے تمام لوگوں کے لیے مناسب سروسز کا بندوبست کیا جائے گا اور معاوضہ اختیار کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کرام کے حدمت گزاروں کی بھرتی کا یہ عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ (پروگرامز اور سروس پیکجز کا تعارف) اختیاری ہو گا جو رمضان کے نصف یعنی 30 مئی 2018 سے شروع ہو کر شوال کے اختتام یعنی 13 جولائی 2018ء تک جاری رہے گا۔

خدمت گزار پہلے مرحلے میں تمام حجاج کرام کو حج سے متعلق ضروری معلوامت اور قواعد ضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔ دوسری جانب حج و عمرہ وزارت کے مشورے پر سعودی حکومت نے متاف کے صحن کو رمضان کے مہینے میں عمرہ زائرین کے لیے مختص کر دیا ہے تاکہ رمضان میں زائرین کی غیر معمولی بڑھتی ہوئی تعداد سے پیدا ہونے والے رش کو کنٹروک کیا جا سکے اور عمرہ زائرین ک لیے آسانی پیدا کی جا سکے ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں