سعودی عرب :سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے والے سعودی کا سر قلم کر دیا گیا

ملزم نے سر راہ فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 جولائی 2018 16:40

سعودی عرب :سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے والے سعودی کا سر قلم کر دیا گیا
الافلاج( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جُولائی 2018) ایک سعودی شہری کو سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے جبکہ دُوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں موت کے گھات اُتار دیا گیا۔ ملزم پر سر راہ فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارتِ دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی شہری عبداللہ الدلاک کے جُرم کی بناء پر اُس کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔

ملزم نے موقع واردات پر سیکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر وہاں موجود شہریوں کو خوفزدہ کر دیا تھا۔ یہاں تک کہ زخمیوں کی امداد کرنے والوں کو بھی ڈرایا دھمکایا تھا۔ واردات کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے اُسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا جس نے اُس کی انتہائی سفاکانہ حرکت پر موت کی سزا کا فیصلہ سُنایا تھا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں