سعودی عرب: اُونٹوں کی سرجری کرانے پر 18 ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہو گا

مالکان اپنے اُونٹوں کو پُرکشش بنانے کے لیے اُن کی غیر قانونی سرجری کروا رہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 2 اگست 2018 16:34

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اگست 2018) سعودی حکام نے اُونٹوں کی سرجری کروانے اور اُن کی نگہداشت کا مناسب خیال نہ رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکام نے کچھ اُونٹ مالکان کو اپنے اُونٹوں کے حُسن میں اضافہ کرنے کے لیے اُن کی کاسمیٹک سرجری کروانے پر مجموعی طور پر 67 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ وزارت ماحولیات‘ آب و زراعت کی جانب سے پانچ اُونٹ مالکان پر جانوروں کے فلاحی قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں یہ جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

یہ افراد گاہکوں کو بیمار جانور بیچنے‘ اُن کی رہائش کے لیے مناسب جگہ نہ رکھنے اوراُن کے ہونٹوں کو فربہ بنانے کے لیے Botox کے استعمال کے مرتکب پائے گئے۔ وزارت نے اعلان کیا کہ وہ اشخاص جو جانوروں کے استحصال اور قانونِ بہبودِ حیواناں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے‘ اُنہیں بھاری جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج بھی بھُگتنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک کی ثقافت میں اُونٹوں کا ایک اہم کردار ہے اوریہ خطے کے بیش قیمت جانوروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اُونٹوں کی دوڑ اور اُن کا مقابلۂ حُسن خلیجی شہریوں کی پسندیدہ تفریحات میں شامل ہیں ‘ جبکہ نیلامی کے دوران کئی اُونٹوں کی قیمت اُن کی خوبصورتی اور تناسبِ اعضاء کے باعث لاکھوں ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔ اُونٹوں کے مقابلۂ حُسن کے دوران اُونٹ ریس ٹریک پر چلتے ہیں‘ اُن کے ہونٹوں‘ گالوں‘ سر اور گھٹنوں کی خوبصورتی اور تناسب اُنہیں اولین پوزیشن کا حقدار بناتا ہے۔

اُونٹوں کے انوکھے مقابلہ حُسن کے دوران جج حضرات کی جانب سے ان چار باتوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے-i اُونٹنی کے ہونٹ نیچے کو لٹک رہے ہوں۔ -ii اُس کا کوہان لمبا اور گول ہونا چاہیے-iii کان لمبے اور باریک ہونے چاہئیں-iv جبکہ کھُر لمبے اور گولائی میں ہونا لازمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں