جدہ:حاجیوں کی سہولت کے لیے 120 خواتین گائیڈز کی خدمات حاصل کر لیں

خواتین گائیڈز فیلڈ آفسز‘ کال سنٹرز اور ہسپتالوں میں ڈیوٹی نبھائیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 3 اگست 2018 16:40

جدہ:حاجیوں کی سہولت کے لیے 120 خواتین گائیڈز کی خدمات حاصل کر لیں
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اگست 2018) حج بیت اللہ کی تاریخ چند ہفتوں کی دُوری پر ہے۔ دُنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج اس عظیم سعادت کو حاصل کرنے کی غرض سے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ حاجیوں کی رہائش‘ طعام اور دُوسرے انتظامات کے لیے سعودی حکومت ہمہ دم کوشاں ہے۔ رواں سال حج کے لیے آنے والے عازمین کی رہنمائی کے لیے 120 خواتین کو خصوصی طور پر ٹریننگ دے کر مختلف شعبوں میں نعینات کیا گیا ہے۔

یہ خواتین عرب ممالک کے حاجیوں کے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے قائم ادارے نیشنل توافا اسٹیبلشمنٹ کے زیر نگرانی اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہی ہیں۔ اس ادارے کو ماضی میں دو مرتبہ 'ISO' سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ ادارے کے خواتین شعبے کی سُپروائزر لینا خاشم نے بتایا کہ خواتین گائیڈز کو نو مختلف قِسم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خواتین سارے سال کے دوران تعلیمی قابلیتوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے‘ تعلیم‘ معلومات‘ فون اور اکاؤنٹس نمبر کے اندراج کے حوالے سے کام کریں گی۔

قرضوں اور سبسڈیز کی درخواستیں وصول کرنے اور چیک دینے کی ذمہ داری بھی انہیں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمر سروسز کے شعبے میں تعینات یہ خواتین انکوائری کالز سُننے‘ اُنہیں متعلقہ شعبے تک ٹرانسفر کرنے‘ ان کا الیکٹرانک ریکارڈ رکھنے اور مسئلوں کو رپورٹ کرنے کا فریضہ بھی انجام دیں گی۔ لینا خاشم نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے سیاحت اور گائیڈ کے شعبوں کی ٹریننگ کے حصول کے لیے لائسنس عنقریب حاصل ہو جائے گا۔

اُم القریٰ یونیورسٹی‘ لاریئٹ یونیورسٹی اور کالج آف ٹیکنالوجی کی طالبات کو حج سیزن کے دوران حاجیوں کی رہائش گاہوں کے انتظام کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے۔ ان خواتین کے ڈیوٹی انجام دینے سے پچھلے سال کی نسبت رواں سال حاجیوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں