سعودی عرب میں ایک بار پھر WWE ریسلنگ کا دنگل سج گیا

اس انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد جمعہ کو ریاض میں ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 2 نومبر 2018 17:21

سعودی عرب میں ایک بار پھر WWE ریسلنگ کا دنگل سج گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر2018ء) سعودی عرب میں مقیم مقامی اور غیر مُلکی افرادبہت پُرجوش نظر آتے ہیں۔ اور ہوں بھی کیوں نہ۔ رواں سال کے دوران دوسری بار سعودی مملکت میں WWE کے مار دھاڑ سے بھرپور مقابلوں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اپریل 2018ء میں جدہ میں گریٹسٹ رائل رمبل شو نے سعودیوں کے دِل جیت لیے تھے ۔ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے 60 ہزار سے زائد افراد نے شاہ عبداللہ سٹیڈیم کا رُخ کیا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا جب سعودی مملکت میں ان کشتیوں کو ٹیلی ویژن چینلز نے براہِ راست نشر کیا تھا۔اس بار ریاض کے حصّے میں یہ اعزاز آ رہا ہے جہاں منعقد ہونے والے مقابلوں کو کراؤن جیول ایونٹ کا نام دیا گیا ہے۔ سعودی شہری اپنے اپنے پسندیدہ ریسلنگ سٹارز کو ایک بار پھر اپنے سامنے ایکشن میں دیکھنے کے لیے بڑے پُرجوش اور بے تاب ہوئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشہور ریسلنگ سٹارز ڈولف زِگلر اور ڈریو میکنٹائر نے ایک مقامی اخبار سے انٹرویو میں کہا کہ وہ مملکت میں اپنے انتہائی شاندار استقبال پر بہت خوش ہیں، اور اُنہیں ریاض مں اپنے سعودی فینز سے مِل کر بہت مزہ آ رہا ہے جو اُنہیں اپنے درمیان پا کر خوشی سے دیوانے ہوئے پھرتے ہیں۔ جمعے کو ریاض میں منعقد ہونے والے WWE ایونٹس میں دُنیا کے نامور اور بہترین ریسلرز شرکت کر رہے ہیں۔

معروف ریسلر شان مائیکل کی رِنگ میں آٹھ سال بعد واپسی کے حوالے سے زِگلر کا کہنا تھا کہ وہ (شان مائیکل) بہت عمدہ اور بہترین پرفارمر ہے۔ اُس کا ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ واپس آنا اور رِنگ میں پرفارم کرنا یقیناًدیکھنے کے لائق ہو گا۔ زِگلر نے سعودی عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا بہت خیال رکھ رہے ہیں اور بہت بااخلاق ہیں۔

ہم نے یہاں کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی خوب سیر کی اور عوام سے بھی مِلے۔ اور اب ہم ایونٹ کی تیاریوں مصروف ہو چکے ہیں۔ہمیں اُمید ہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والا WWE ایونٹ مُدتوں یاد رکھا جائے گا۔ کیونکہ اس ایک رات میں ہونے والے مقابلوں کے بعد فاتح ریسلر کی تاجپوشی بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس انٹرنیشنل ایونٹ کی ٹکٹس چند گھنٹوں کے اندر ہی فروخت ہو گئی تھیں۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں