صومالیہ میں صدارتی محل پر خود کش حملہ، 8 افراد ہلاک

اتوار 16 جون 2019 19:16

صومالیہ میں صدارتی محل پر خود کش حملہ، 8 افراد ہلاک
موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) صومالیہ میں صدارتی محل میں داخلی چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے صومالیہ کے صدارتی محل کے باہر چیک پوسٹ پر بارودی سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایئرپورٹ کو جانے والے شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکا کیا گیا، جس میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔شدت پسند جماعت الشباب نے دونوں خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کے علاقے میں اہم سول افسران کی رہائشی کالونی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ صدارتی محل کے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر چیک پوسٹ کو دھماکے سے اٴْڑادیا گیا۔

موغادیشو میں شائع ہونے والی مزید خبریں