امارات کی ایئر لائنز کی جانب سے ٹکٹس سے میں حیرت انگیز کمی کر دی گی

یہ رعایت دُنیا بھر کے درجنوں مشہور مقامات کے لیے کی گئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 3 نومبر 2018 13:35

امارات کی ایئر لائنز کی جانب سے ٹکٹس سے میں حیرت انگیز کمی کر دی گی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر2018ء) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور اپنے آبائی وطن یا کسی اور مقام پر سیر و تفریح کی غرض سے جانا چاہتے ہیں تو اپنے اس مقصد پر فوراً عمل کیجیے۔ کیونکہ ایئر لائنز کی جانب سے آپ کے لیے بہترین رعایتی آفرز متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایئر عربیہ کی جانب سے نومبر کے مہینے میں کئی بھارتی شہروں کا سفر اب ایک ہزار درہم سے کم میں ممکن ہو گیا ہے۔

ایئر لائنز کے مطابق بنگلورو 480درہم، کوئیمباتور 431 درہم، کوچی 320 درہم، تھیرو واننتھم پُورم 290 درہم میں جایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے ٹکٹوں کے کرایوں میں بھی رعایت کی گئی ہے جس کے بعد بحیرین کا سفر 1,035 درہم میں، مسقط اور اومان کا 1105 درہم میں جبکہ چنائی (بھارت) کی یاترا 1,175درہم میں ممکن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جدہ کا کرایہ1,545درہم ، بنکاک 2,205درہم، ایتھنز 2,705 درہم، میونخ 2,735درہم اور سنگاپور کا 2,105 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کیپ ٹاؤن کے لیے ٹکٹس کی قیمت 3,865 درہم، پیرس 3,875 درہم ، میلبورن 5,175 درہم اور ایڈیلیڈ کی 6,735 درہم رکھی گئی ہے، مگر ان چار مقامات کے لیے یہ آفر آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ فلائی دُبئی نامی ایئر لائنز کی جانب سے بھی دو یا دو سے زیادہ مسافروں کی اکٹھی بُکنگ کروانے کی صورت میں کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس آفر کے لیے بُکنگ 8 نومبر سے جاری ہو کر اگلے سال 15 مارچ تک جاری رہے گی۔

ایئر لائنز کے مطابق جارجیا کے لیے کرایہ 934 درہم، آرمینیا کے لیے 938 درہم، اومان کے لیے 610 درہم، تُرکی کے لیے 985 درہم، آذر بائیجان 979درہم، قزاقستان 1,011 درہم، جبکہ بلغاریہ کے لیے 1,060 درہم مقرر کیا گیا ہے۔ سو اس سُنہری موقعے سے فائدہ اُٹھائیے اور آج ہی اپنی ٹکٹ کی رعایتی داموں پر بُکنگ کروا لیجیے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں