Egg Sandwich Recipe - Make Andoo Kay Sandwich Five for Kids

Egg Sandwich

انڈوں کے سینڈوچ

اجزاء :
انڈے (ابال کر میش کر لیں) دو عدد
ڈبل روٹی کے سلائس 8عدد
نمکین مکھن ایک کھانے کا چمچ
چیز (کدوکش کر لیں) ایک ٹکڑا
کشمیری مرچ (باریک کاٹ لیں) ایک عدد
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چمچ
نمک ضرورت کے مطابق
ترکیب:
انڈوں میں چیز، مکھن، کٹی ہوئی کشمیری مرچ اور نمک مرچ شامل کر یں۔ ایک سلائس پر انڈوں کا تھوڑا سا آمیزہ ڈالیں اور دوسرے سلائس سے کور کر یں۔ دونوں سلائسز کو تر چھا کاٹ لیں اور اسی طرح تمام سلائسز تیار کر لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu