Nanhay Miyan Ki Tauba - Article No. 1153
ننھے میاں کی توبہ - تحریر نمبر 1153
یوں تو ننھے میاں بڑے ہی نیک اور فر ما نبردار بچے تھے ،وقت پر اُ ٹھتے ،صاف ستھرا لباس پہنتے ،سبب کا کہا مانتے تھے ،بس برُی عادت تھی
منگل 7 اگست 2018
علینہ بانو
یوں تو ننھے میاں بڑے ہی نیک اور فر ما نبردار بچے تھے ،وقت پر اُ ٹھتے ،صاف ستھرا لباس پہنتے ،سبب کا کہا مانتے تھے ،بس برُی عادت تھی تو محض ایک کہ جو ایک کام شروع کرتے تو اُسے ختم کئے بغیر ہی دوسرا شروع کر لیتے ۔دماغ میں کوئی خیال آتا نہ تھا کہ اُسے عملی جامہ پہنا نے کی تیاری شروع کر دیتے ۔ایک دن صبح سویرے اُٹھے ،نا شتے سے فارغ ہوتے ہی خیال آیا کہ آج پڑھائی کی چھٹی کرتا ہوں اور پرانی البم نکال کر اُس میں تصاویر اور ٹکٹیں لگا تا ہوں ۔
(جاری ہے)
سوچا کہ اُس خط کا جواب دینا زیادہ ضروری ہے تو میز کی طرف لپکے ،خط نہ ملنے کی صورت میں بو کھلا ہٹ سے میز کے درازوں کو اُلٹنے پلٹنے لگے ۔
آخر ایک کونے میں نیلا لفافہ نظر آہی گیا ۔خط کو کھولا اور ایک بار پھر پڑھنے لگے ۔پڑھنے کے بعد جواب لکھنے کی تیاری شروع کی ۔صفحہ اورقلم لے کے جیسے ہی بیٹھے ،باہر سے گملا ٹو ٹنے کی آواز ننھے میاں کے کانوں میں پڑی ۔خط وہیں چھوڑ کرباہر کی طرف بھاگے ۔دیکھا تو یہ کارنامہ بلی مہارانی کا نکلا ۔اتنے میں باورچی خانے سے پکوڑوں کی خوشبو آنے لگی ۔ننھے میاں جو کھانے کے بے حد شو قین تھے ،با ور چی خانہ کی طرف جانے سے نہ رُک سکے اور پکوڑوں سے لطف اندوز ہونے لگے ۔اسی دوران ننھے میاں کا ننھا منا بھائی اُن کے کمرے میں جا پہنچا تھا ۔دری پرپڑی گوند تصاویر اور ٹکٹیں اُسے کسی نعمت سے کم نہ دکھیں لہٰذا اُس نے اپنے ہاتھوں سے قینچی کا کام لیتے ہوئے سب کچھ پھاڑ ڈالا ۔ابھی بھی جی نہ بھر اتو گوند کو گرا کر چکھنے لگے ۔ذائقہ پسند نہ آیا تو اُسے چھوڑ دیا ۔اتنی دیر میں ننھے میاں پکوڑوں سے لطف اندوز ہوچکے تھے تو کمرے کا خیال آنے پر کمرے کی طرف بڑھے ۔دروازہ کھولتے ہی قیا مت سا منظر دیکھنے کو ملا ۔ننھا منا بھائی تمام چیزیں برباد کرچکا تھا ۔سوچ میں پڑ گئے کہ اِسکی شکا یت کروں تو کس سے کروں ،ڈانٹ خود کوہی پڑے گی کہ سو بار ہدایت کے باوجودمیں نے اپنے کام مکمل کئے بغیر کیوں چھوڑ دیے ۔اُس دن تو ننھے میاں کی اپنی اِس برُائی سے بھی جان چھوٹ گئی اور ننھے میاں نے آئندہ کیلئے توبہ کرلی ۔Browse More Moral Stories
وہ اچھی بچی ہے
Woh Achi Bachi Hai
دو رتن
Dou Ratan
روزے کا مقصد
Rozay Ka Maqsad
مغرور بادشاہ
Maghroor Badshah
تربیت
Tarbiyat
امی کا دوپٹہ
Ammi Ka Dopata
Urdu Jokes
گدھے کا گوشت
gadhe ka gosht
جواہر لعل نہرو
Jawaharlal Nehru
ایک آدمی مرنے کے بعد
Aik Admi marne ke baad
میزبان
maizban
بیٹا اور اماں
Beta Aur Maa
آپ بھی پریشان ہوں
aap bhi pareshan hon
Urdu Paheliyan
کبھی اٹھایا کبھی بٹھایا
kabhi uthaya kabhi bithaya
اک ہے چیز بڑی انمول
ek hi cheez badi anmol
اک رہ پہ دو بہنیں جائیں
ek raah pe do behne jaye
دور پہاڑوں پر سے آئے
door paharo per sy ae
سیج سدا اک بہتی جائے
saij sada ek behti jaye
ڈبیا سے نکلا جس نے بھی کھولی
dibya se nikla jis ne bhi kholi