سردار ادریس پر الزام ثابت نہ ہونے تک پارٹی کی ضلعی صدارت قبول نہیں کروں گا، مشتاق غنی

پیر 23 اپریل 2018 16:35

سردار ادریس پر الزام ثابت نہ ہونے تک پارٹی کی ضلعی صدارت قبول نہیں کروں گا، مشتاق غنی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے تحریک انصاف کی ضلعی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سوموار کو یہاں وضاحتی موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی کے سابق ضلعی صدر سردار محمد ادریس پر الزامات ثابت نہیں ہو جاتے وہ اس وقت تک پارٹی کا عہدہ قبول نہیں کریں گے، امید ہے کہ سردار محمد ادریس کے جواب سے پارٹی قیادت مطمئن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار محمد ادریس کو شوکاز نوٹس دینے کے ساتھ ان سے پارٹی عہدہ بھی لیکر صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی کو دیدیا تھا۔ صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی نے پارٹی کی ضلعی صدارت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سردار محمد ادریس کو پارٹی نے شوکاز نوٹس دیا ہے جب تک ان پر الزام ثابت نہیں ہو جاتا اس وقت تک وہ پارٹی عہدہ قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں