الیکشن کمیشن کی ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے روکنے کیلئے چیف سیکرٹری کو ہدایت

جمعرات 22 نومبر 2018 11:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے روکتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ڈپٹی کمشنرز کو آٹھویں ضمنی انتخابات کیلئے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے لہٰذا ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی تقرری و تبادلوں کا اعلامیہ واپس لیا جائے۔ مراسلہ میں چیف سیکرٹری کو تقرری و تبادلوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں