سیاحت اور ٹیکنالوجی کا ترقی میں ایک دو سرے کے شانہ بشانہ کر دار ہے ،خالد مقبول صدیقی

پیر 22 اپریل 2019 23:59

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیاحت اور ٹیکنالوجی کا ترقی میں ایک دو سرے کے شانہ بشانہ کر دار ہے تاکہ کاروباری مواقع اور روز گار کی فراہمی کے ذریعے یہ آمدن کی فراہمی کا ذریعہ بن جائے۔ وہ نتھیاگلی میں ٹیک ویلی کانفر نس 2019ء سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس پاکستان میں سیاحت کے نکتہ نظر سے منفرد نوعیت کی تھی اور یہ گلیات کے ریجن میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو درپیش حقیقی چیلنجزکو اجا گر کرنا تھا اس موقع پر کئی جہتی پینلز کے مذاکر ے منعقد کئے گئے جن میں بنیادی نوعیت کے مو ضو عات کو اجاگر کیا گیا۔جن میں استعد اد سازی، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا سیاحت کی اقتصادیات، خواتین کی بااختیاری ،سیاحت اور مالیاتی شمولیت شامل ہیں۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان اور کراچی کے اسٹارٹ اپ نے آئڈیاز پیش کئے جن کی مدد سے ان علاقوں کو سیاحتی صنعت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اس ضمن میں بحث مباحثہ کا پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں