حویلیاں کی ویلج کونسل کیالہ کا 49 لاکھ 73 ہزار روپے کا بجٹ متفقہ منظور

جمعرات 18 جولائی 2019 15:25

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) تحصیل حویلیاں کی ویلج کونسل کیالہ کا 49 لاکھ 73 ہزار روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ 23 لاکھ روپے کی جاری تر قیاتی سکیموں،15 لاکھ 50 ہزار متوقع آمدن جبکہ دو لاکھ 92 ہزارروپے غیر ترقیاتی فنڈ کے لئے مختص کئے گئے۔

(جاری ہے)

ویلج کونسل کیالہ کے دفتر میں نائب ناظم ویلج کونسل کیالہ صغیر احمد خان کی زیر صدارت بجٹ اجلاس 2019-20ء کے لئے منقعد ہوا جس میں ناظم ویلج کونسل حاجی گلاب خان، سیکرٹری عاطف شاہ سمیت دیگر کونسل ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ناظم حاجی گلاب خان نے سالانہ بجٹ کی تفصیلات بتائی جس کے مطابق 23 لاکھ روپے جاری شدہ سکیموں، 5 لاکھ غیر ترقیاتی ڈینگی سپرے کیلئے،40 ہزار ٹینڈر فیس،50 ہزار غیر ترقیاتی، دو لاکھ 92 ہزار، کرایہ 60 ہزار و دیگر مد میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں۔ ویلج کونسل ناظم نے گذشتہ چار سالوں میں بہترین کارکردگی اور منظم ہو کر کام کرنے پر کونسل ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں