امن و امان کے قیام میں مقامی افراد اور تاجر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی پی او اپر کوہستان

جمعہ 26 اپریل 2024 18:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان مختیار احمد نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں مقامی افراد اور تاجر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز اور پلازہ مالکان روزانہ کی بنیاد پر مہمانوں کے کوائف درج کریں اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ ہماری چھوٹی سی کوتاہی کسی بڑے حادثے کا سبب نہ بنے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کمیلا بازار کی تاجر برادری کے ساتھ سیکیورٹی اور درپیش مسائل کے حوالے سے منقعدہ میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ایپ (آئی ایپ) لانچ کی گئی ہے جس میں باہر سے آئے ہوئے تمام مہمانوں کی تفصیل آن لائن رجسٹر کی جاتی ہے،تمام ہوٹل و پلازہ مالکان پر لازم ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت اس ایپ کے استعمال کو یقینی بنائیں،ایپ کے صحیح استعمال کے لئے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داسو،بھاشا ڈیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ڈیم ملکی سالمیت اور ترقی کے لئے پل کی مانند ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں