ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں دیگر شہروں سے گائوں آنے والوں کی سکریننگ نہ ہونے سے مقامی افراد شدید پریشان

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں دیگر شہروں سے گائوں آنے والوں کی سکریننگ نہ ہونے سے مقامی افراد شدید پریشان ہیں۔ بہارہ کہو اسلام آباس سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے وائرس زدہ یونین کونسل ہتھیال سے بھاگ کر کوہالہ پولیس چوکی اور تھانہ بکوٹ کے درمیان علاقہ میں پہنچنے والے خاندان کے متعدد افراد کو مقامی آبادی کی نشاندہی پر بکوٹ پولیس نے واپس بہارہ کہو کی طرف بھیج دیا۔

اس وقت بہت بڑی تعداد میں لوگ آئے اور خاموشی سے رہ رہے ہیں جبکہ کوہالہ پل پر آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈائون سے ہزاروں افراد رکے رہے جہاں ایبٹ آباد سائیڈ پر کوئی سکیننگ سنٹر نہیں، آزاد کشمیر کے انٹری مقامات پر مکمل چیکنگ اور سکیننگ کا نظام موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انٹری پوائنٹ پر دو مشتبہ افراد قرنطینہ سنٹر مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہر یار سکنہ رنگلہ باغ اور توقیر شبیر سکنہ ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی کو کوہالہ ناکہ پر سکیننگ کے دوران مشتبہ پائے گئے جن کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ مظفر آباد ہسپتال لے جایا گیا تاہم ابھی تک کنفرم نہیں ہو سکا کہ کورونا کے مریض ہیں یا نہیں، ٹیسٹ کے بعد ہی کلیئر ہو گا۔

پاکستان سے آزاد کشمیر آنے والے لوگوں میں آج کافی حد تک کمی آ گئی ہے، جو تھوڑے بہت آ رہے ہیں انہیں کوہالہ پولیس سکیننگ کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا جاتا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں پاکستان سے کشمیر جو لوگ داخل ہوئے ہیں ان میں وائرس کے خطرات موجود ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں