روٹری کلب ایبٹ آباد ویلی کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت معاشرہ کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں، شیخ نثار احمد

پیر 10 دسمبر 2018 12:26

ایبٹ آباد۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) روٹری کلب ایبٹ آباد ویلی کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت معاشرہ کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں، روٹری انٹرنیشنل کے کاز کے حصول کی خاطر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کمپیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کی آمد ہومیو پیتھی علاج پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار روٹری کلب ایبٹ آباد ویلی کے ممبر اسسٹنٹ گورنر شیخ نثار احمد نے روٹری کلب ایبٹ آباد ویلی کی جانب سے ضلع ہری پور کے دوردراز علاقہ بیڑ میں فری میڈیکل کیمپ کے اختتام کے موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب فری میڈیکل کیمپ میں جہاں سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، ساتھ ہی ساتھ ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی انہیں فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کامیاب کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر احمد اعجاز، ڈاکٹر نادیہ احمد، ڈاکٹر صلاح الدین راجپوت، ڈاکٹر ساحرہ اشرف، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر تصور احمد، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر سراج الحق، ڈاکٹر سیف الرحمن، ممبر ویلج کونسلبیڑ راجہ محمد ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شیخ نثار احمد نے کیمپ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سردار ساجد، عنصر محمود خان، ڈاکٹر احمد اعجاز، صدر محمد یوسف بھٹی اور جنرل سیکرٹری بلال نور نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں