تحصیل حویلیاں کے علاقہ مسلم آباد میں سابق شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:33

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحصیل حویلیاں کے علاقہ مسلم آباد نے سابق شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا ہے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ حویلیاں میں نامزد ملزم پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ حویلیاںہادی پرستان کے مطابق مسماة(ث)کی ایک سال قبل حماد خان سے شادی ہوئی۔بعد ازاں خاتون نے حماد خان سے طلاق لے کر ظہور نامی شخص سے شادی کی۔ہفتہ کو حماد نے فائرنگ کرکے مسماة(ث)کو قتل کیا اورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مقتولہ کے لواحقین کی رپورٹ پرتھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں