کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے شاہراہ ریشم کنارے تجاوزات مسمار کردیں

پیر 10 دسمبر 2018 23:26

ایبٹ آباد۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے ڈی پی او ایبٹ آباد ،چیف ایگزیکٹو آفیسرکینٹ بورڈ اوراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی نگرانی میں شاہراہ ریشم کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تمام پختہ تجاوزات مسمار کردی ہیں۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر اسامہ وڑائچ شہید کے بعد کئی سالوں بعد کینٹ بورڈ کی جانب سے شاہراہ ریشم کے دونوں اطراف میں پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کی نگرانی ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت، کینٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر، اسسٹنٹ کمشنر کی زیرنگرانی آپریشن میں تھانہ میرپور، تھانہ کینٹ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے۔ کینٹ بورڈ کے انکروچمنٹ سکواڈ کے انچارج فیصل خان کے مطابق آپریشن سے قبل تمام لوگوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ از خود تجاوزات نہ ہٹانے والوںکیخلاف آپریشن کیاگیاہے آپریشن کے دوران سپلائی، جھنگی سٹاپ، منڈیاں میں پختہ تجاوزات کو مسمار کیاگیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں