ایبٹ آباد، جائیداد کی خریدو فروخت میں بڑھتے تنازعات کے پیش نظر پٹواریوں کو موقع پر جا کر 0انتقال درج کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 17:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایبٹ آباد میں جائیداد کی خریدو فروخت میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے پیش نظر پٹواریوں کو موقع پر جا کر جگہ کی نشاندہی کے بعد انتقال درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ایبٹ آباد میں جائیداد کی خرید و فروخت میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عوامی شکایات پر تحصیلدار ایبٹ آباد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پٹواری کسی بھی جگہ کی خریدوفروخت کا انتقال درج کرنے سے پہلے موقع کی نشاندہی کرے گا۔

موقع کاغذات کے مطابق ہونے کی صورت میں انتقال درج کیا جائے گا اور انتقال میں قبضہ کا نوٹ بھی دیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ محکمہ مال عوام کی خدمت کو شعار بنائے، جائیداد کی خریدو فروخت میں تنازعات کو ختم کیا جائے، رشوت اور کرپشن کی شکایات پر پٹواریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مظلوم کی ہر سطح پر داد رسی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں