مقامی عدالت نے ڈی ایف سی زمرد خان قتل کیس میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی

ہفتہ 18 مئی 2019 14:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) مقامی عدالت نے ڈی ایف سی زمرد خان قتل کیس میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ فروری 2017ء میں زمرد خان کا ان کے بھیجوں کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

حویلیاں میں جرگہ کے دوران دونوں گروپوں میں تصادم ہوا جس پر زمرد خان کے بھتیجے فلک ناز ولد شیر افضل نے اپنے گھر کے چھت پر کھڑے ہو کر اینٹ کے وار سے اپنے چچا کو زخمی کر دیا۔ زمرد خان ایک ہفتہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ مقامی عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں