ایوان تجارت حویلیاں کے زیراہتمام کل حویلیاں میں کشمیر یکجہتی ریلی نکالی جائے گی

جمعرات 22 اگست 2019 14:11

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ایوان تجارت حویلیاں کے زیراہتمام کل جمعہ کو حویلیاں میں کشمیر یکجہتی ریلی نکالی جائے گی۔ صدر ایوان تجارت خورشید اعظم خان ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی میں تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور تاجر تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر ایوان تجارت حویلیاں خورشید اعظم خان، سینئر نائب صدر نصیر احمد عباسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیری مسلمانوں پر آئے روز بڑھتے ہوئے مظالم عالمی برادری کیلئے امتحان ہے، بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عیدالاضحیٰ سے لیکر اب تک سینکڑوں بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا قتلِ عام اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حویلیاں کی تاجر برادری اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے (کل) جمعہ کو بھرپور ریلی نکالے گی جس میں تمام مکاتبِ فکر کو شریک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں