تاجر گروپوں کے درمیان جھگڑے میں چار تاجر زخمی ہو گئے

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ایبٹ آباد میں تاجروں کے انتخابات تصادم کی صورتحال اختیار کر گئے۔ دو تاجر گروپوں کے درمیان فائرنگ اور جھگڑے سے چار تاجر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہپستال پہنچا دیا گیا۔ اس دوران تاجروں نے شاہراہ ریشم پر جمع ہو کر ٹریفک بلاک کر دی، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تاجروں میں گروپ بندی کے بعد تاجروں کے انتخابات تصادم کی صورتحال اختیار کر گئے ہیں۔ گذشتہ روز گامی اڈہ اور فیصل مارکیٹ کے الیکشن کے تنازعہ پر دو تاجر گروپوں کے درمیان توں تکرار کے بعد جھگڑا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ جھگڑے میں چار تاجر راجہ عمران، سردار نیاز، فیصل خضر اور دیگر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاجروں نے گامی اڈہ میں شاہراہ ریشم پر جمع روڈ بھی بلاک کر دیا۔ پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں