کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ایبٹ آباد کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

جمعرات 27 فروری 2020 18:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ایبٹ آباد کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III محترمہ ماروی ملک کا ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں میں مختلف دکانوں کے معائنہ کے دوران بڑی مقدار میں پلاسٹک بیگز تحویل میں لیکر دکانداروں کو نوٹس اور ہدایات جاری کیں۔ دکانداروں اور شہریوں سے گذارش ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے اجتناب کریں، خریداری کیلئے صرف اور صرف کپڑے، کاغذ اور فائبر کے بیگز استعمال کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں