شیروان کے علاقہ پنڈ گرکو خان میں بارشوں کے دوران غریب بھائیوں کے رہائشی مکانات زمین بوس ہو گئے

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ایبٹ آباد میں شیروان کے علاقہ پنڈ گرکو خان میں بارشوں کے دوران غریب بھائیوںکے رہائشی مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں۔ مویشیوں کا باڑہ بھی زمین بوس ہونے سے مویشی زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنڈ کرگو خان کے گائوں سائپری میں طوفانی بارش کے دوران فیاض احمد اور نثار احمد کے مکانات زمین بوس ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وقوعہ کی اطلاع پر مقامی لوگ موقع پر پہنچ آئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ مقامی افراد اور متاثرہ بھائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں