موجودہ حالات میں تاجر برادری آگے بڑھ کر کردار ادا کرے، صاحب استطاعت غریب افراد کی مدد کریں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

جمعہ 3 اپریل 2020 17:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء الله نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تاجر برادری کو آگے آ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، الله پاک کی رضا کی خاطر ہر صاحب استطاعت غریب افراد کی مدد کرے، تاجر اتحاد گروپ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے تاجر رضا کاروں کی کوآرڈینیشن کونسل کا قیام احسن اقدام ہے، ضلعی انتظامیہ ایسے تمام اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ کوآرڈینیشن کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر سردار محمد اشرف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ سردار محمد اشرف نے تاجر رضا کاروں کی لسٹ فراہم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بتایا کہ رضا کار تاجر ہمہ وقت اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈینیٹر سلطان احمد نواز سمیت ممبران کونسل شیخ نثار احمد، وسیم علی ملک، بنارس عباسی اور سجاد خان جدون بھی موجود تھے جنہوں نے تاجر رضا کاروں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں