حویلیاں، ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

بدھ 8 جولائی 2020 23:28

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ نوجوان ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی حویلیاں پیپلز پارٹی کے رہنما اور گورنمنٹ کنٹریکٹر مقصود قریشی کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایم بی بی ایس کر کے حویلیاں میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دس روز قبل ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کو کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور کورونا وائرس سے شہید ہو گئے۔ ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی نوجوان العمر ہونے کے باوجود ایک نرم اور سادہ طبیعت کے مالک تھے اور ہمیشہ اپنے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں