مخصوص افراد کیلئے کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو صوبہ بھر میں مثال بن سکے۔ کمشنر ہزارہ ڈویڑن

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 14:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : کمشنر ہزارہ ڈویڑن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ دنیا میں مخصوص افراد کو عزت اور اہمیت دی جاتی ہے، بحیثیت مسلمان ہمیں اس کا شدت سے احساس ہونا چاہیے، مخصوص افراد کیلئے کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو صوبہ بھر میں مثال بن سکے۔ وہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر مغیث ثنائ اللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ماروی شیر ملک، نابینا سی ایس پی آفیسر محمد یوسف ضلعی آفیسر کے علاوہ ہزارہ کے چھ نابینا مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز محمد صعیب، محمد رمیز، ثاقب محمود، سہیل عزیز، ثنائ اقبال، میڈم شاعرہ بانو اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، ڈپٹی ڈی او زنانہ نگہت، سردار ریاض پرنسپل بلائنڈسکول، نابینا طلبہ و طالبات سمیت بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے کہا کہ خصوصی افراد کی سہولت کیلئے 15 لاکھ کے فنڈ سے خصوصی سامان مہیا کرنے کیلئے ٹینڈر ہو چکا ہے جس سے نابینا افراد کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی، ہم نابینا افراد کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہر جگہ پر ایسے افراد کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں