ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انسپکشن ٹیم کا سٹیشن 22 کا دورہ

بدھ 1 مئی 2024 18:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انسپکشن ٹیم نے میڈم نئیر سلطانہ کی سربراہی میں سٹیشن 22 کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر ایمبولینس اور فائر وہیکل کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ ونگ انسپکشنٹیم نے تمام ریسکیورز کی حاضری اور ڈسپلن بھی چیک کیا۔ ٹریننگ ونگ انسپکشن ٹیم نے سٹیشن 22 کی ایمرجنسی گاڑیوں اور سٹاف ڈسپلن کے حوالہ سے مکمل رپورٹ تیار کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کو پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے24گھنٹے ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں