ایبٹ آبادمیں اینٹی کارلفٹنگ سیل کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 اگست 2025 13:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ایبٹ آباد میں اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتار کر کے سرقہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

انچارج اینٹی کار لفٹنگ سیل شیراز خان کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان احسن محموداور کامران عرف کامی کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ چار موٹر سائیکل، 40 ہزار کیش جبکہ ایک اور کاروائی میں 1 گاڑی سوزوکی کیری ڈبہ برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں