ایبٹ آباد،کوہالہ بازار تا کنیر پل سڑک کی ازسرِنو تعمیر و کشادگی کے کام کا آغاز،عوام میں خوشی کی لہر

ہفتہ 2 اگست 2025 21:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) کوھالہ بازار تا سیاحتی مقام کنیر پل کی ازسرنو تعمیر و کشادگی کا کام شروع ہو گیا،تاریخی کوہالہ بازار سے سیاحتی مقام کنیر پل (نیو کوہالہ پل راولپنڈی شاہراہ) تک سڑک کی ازسرِنو تعمیر و کشادگی کا منصوبہ عملی شکل اختیار کر گیا ہے،منصوبے کا آغاز سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے عمل میں آیا جس پر مقامی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،منصوبے کی ابتدائی مرحلے میں سڑک کی صفائی،اطراف کی دیواروں کی تعمیر اور سڑک کی کشادگی پر کام جاری ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں سڑک پر تارکول بچھایا جائے گا تاکہ یہ شاہراہ ایک پائیدار اور محفوظ سفر کے قابل بن سکے،منصوبے پر عوامی نمائندوں چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی اور چئیرمین مجہوماں نمل عبدالجبار عباسی ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی،قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوامی مطالبے پر فوری عملی اقدام اٹھایا،یاد رہے کہ تین دن قبل بکوٹ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقہ مکینوں نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو اس سڑک کی خستہ حالی کی یاد دہانی کرائی تھی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے منصوبے کے آغاز کو یقینی بنایا،منصوبے کے آغاز پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک نہ صرف مقامی ٹریفک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں