کولئی پالس کوہستان میں ہفتہ شہدائے خیبرپختونخوا پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اتوار 3 اگست 2025 11:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) صوبے بھر کی طرح ضلع کولئی پالس کوہستان میں بھی ہفتہ شہدائے خیبرپختونخوا پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امجد حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل پالس حیات خان نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، قومی پرچم لہرایا، شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔خیبرپختونخوا پولیس کے ان بہادر جوانوں نے وطنِ عزیز کی سلامتی، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جو لازوال مثال قائم کی وہ نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں