کوہستان اپر، شہدائے پولیس کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا اہتمام

اتوار 3 اگست 2025 17:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) کوہستان اپر پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی۔ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس کے مطابق ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللّٰہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض خان، ایس ایچ اوز، لائن آفیسر، ٹریفک سٹاف، سول سوسائٹی، عوام اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی پولیس لائن کمیلا سے شروع ہو کر کمیلا بازار ڈسٹرکٹ روڈ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کے آئی جی پی سے لے کر کانسٹیبل تک نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، شہدائے پولیس کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں ملک پاکستان میں امن و امان کی سلامتی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں