فصل مکئی میں جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں، محکمہ زراعت توسیع عارف والا

جمعرات 20 جولائی 2023 18:06

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2023ء) فصل مکئی میں جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں جڑی بوٹیوں کے اگنے اور بروقت تلفی نہ کرنے کی صورت میں فصل مکئی کی پیداوارمیں تیس فیصد تک کمی ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے فصل اگنے سے چھ ہفتے بعد تک کا عرصہ نہایت اہم ہوتا ہے، مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے40 تا45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں