باغبان رواں ماہ اگست میں کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کریں ۔ محکمہ زراعت

منگل 1 اگست 2023 16:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2023ء) محکمہ زراعت کی جانب سے ترشاوہ باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں ماہ اگست میں کاغذی لیموں اور مٹھے کی برداشت کریں صحت مند پھل اکٹھا کریں بیج نکالیں اورپانی سے دھوئیں، سائے میں خشک کرلیں اور بیجائی کرئے نئے پودے لگانے کےلئے تین تین مکعب فٹ کے گڑھے کھودیں اور دوہفتے کھلے رکھیں پودوں کو اگست میں نائٹروجن کی تیسری قسط ڈالیں ،مٹھے کا پھل برداشت کرنے کے بعد ایک کلو گرام یوریا جمع ایک کلو گرام ڈی اے پی اور ایک کلو گرام پوٹاش فی پودا ڈالیں اور تنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالیں۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں