کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کے رنج میں نوجوان قتل

سفاک ملزمان نے کالج کے طالب علم، نوجوان کرکٹر کو والد کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 دسمبر 2021 23:47

کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کے رنج میں نوجوان قتل
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2021ء) کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کے رنج میں نوجوان قتل، سفاک ملزمان نے کالج کے طالب علم، نوجوان کرکٹر کو والد کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا میں ایک معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دینے کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کے بعد مخالفین نے نوجوان کرکٹر کو اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقتول نوجوان بارہویں کا طالب علم تھا۔

(جاری ہے)

 پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول نوجوان کا 3 روز قبل ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران کچھ افراد کیساتھ جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد مقتول نوجوان حسب معمول اپنے والد کی دکان پر چلا گیا، جہاں کچھ دیر بعد سفاک ملزمان نے پہنچ کر والد کے سامنے اس کے نوجوان بیٹے پر گولیاں چلا دیں اور فرار ہو گئے۔ متعدد گولیاں لگنے کے بعد نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں