وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے بیوہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک ڈپٹی کمشنرپاکپتن نے دے دیا

بدھ 14 دسمبر 2022 18:04

عارف والا 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ محروم معشیت اور مستحق لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے،نادار اور غریب طبقے کی مدد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی ثبوت کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں ا نہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے آبادی نور جھنگ ملکہ ہانس کی رہائشی مسماۃ شہناز بی بی بیوہ محمد ذاکر کو 5 لاکھ روپے مالیت کی مالی امداد کا چیک دیتے ہوئے کیں۔ مسماۃ شہناز بی بی نے مالی امداد ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں