عارف والا ،ٹریفک کے المناک حادثہ میں 35 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 5 فروری 2022 16:55

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2022ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 35 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبولہ روڈ پر گائوں جامعہ اسلامیہ کے نزدیک تیز رفتار چنگ چی رکشہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور نعمان عرف نومی سکنہ 71/ ای بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو قبضہ میں لے کر آر ایچ سی ہسپتال قبولہ منتقل کر دیا ،پولیس  مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں