عارف والا،تیزرفتار بس کی زد میں آکر 60سالہ خاتون جاں بحق

جمعرات 12 مئی 2022 16:27

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) تیزرفتار بس کی زد میں آکر 60سالہ خاتون جاں بحق ۔ قبولہ روڑ پر گاؤں جامعہ اسلامیہ کے نزدیک فیصل آباد سے فورٹ عباس براستہ عارفوالا جانے والی تیزرفتار بس نے سڑک عبور کرتی60 سالہ خاتون (ز) بی بی کو کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر آر ایچ سی ہسپتال قبولہ منتقل کردیا ۔ نامعلوم ڈرائیور بس چھوڑکرجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں