ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و مویشیوں سے محروم

جمعہ 10 اگست 2018 18:16

عارفوالا۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی لوٹ لئے گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ماڑی ہزارہ کے نزدیک موٹرسائیکل سوار منورحسین سے اعجاز ، شہزاد اور عابد نے دو ساتھیوں سے ملکر نقدی اور موبائل فون کل مالیت43500 روپے چھین لیے، اسی طرح نواحی گائوں 109/EBکے نزدیک لیاقت علی سکنہ117/9L اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہاتھا کہ نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل مالیت45000 روپے چھین کر فرار ہوگئے، امجد کالونی میں مرزا مدثر کی دکان کے باہر سے موٹرسائیکل مالیت 50ہزار روپے نامعلوم افراد نے چرالی ، نواحی گائوں محمودپورہ میں نیازاحمد کے احاطہ مویشیاں سے عمران نے پانچ ساتھیوںسے ملکر تین عدد بھینسیں مالیت 3 لاکھ روپے چوری کرلیں جبکہ نواحی گائوں30/KB میں علی رضا کے گھر سے رمضان اور عباس نے تین افراد سے ملکر بکرے مالیت 90ہزار روپے چرالیے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں