مسلح افرادنے زمین کے تنازعہ پرایک شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:53

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) مسلح افرادنے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے کھیت میں ہل چلاتے 48سالہ کاشتکار کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اڈاکھراس میں نذیراحمد ڈھڈی ولد محمد فاضل کھیت میں ہل چلارہاتھا کہ اسلم اور شریف وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نذیراحمد ڈھڈی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہوگیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال قبولہ پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ قتل کرنے والے ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں