اٹک ،تحصیل جنڈ میں پولیس وین حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، دو اہلکار شہید، 37زخمی ہو گئے

بدھ 25 مئی 2022 14:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) اٹک کی تحصیل جنڈ میں پولیس وین حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، دو اہلکار شہید، 37زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر قیام امن کیلئے پولیس ملازمین کو لے کر آنے والی وین تھانہ بسال کی حدود میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اہلکار جاوید اور ضلع فیصل آباد کے مدثر عباس موقع پر شہید ہو گئے جبکہ 37پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور پر ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال جنڈ پہنچایا جن میں سے دو شدید زخمیوں کو اسفندیار شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک ریفر کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عارف شہباز خان وزیر سینئر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو عمل اپنی نگرانی میں مکمل کرایا اور تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی ہدایات کیں۔ ڈی پی او اٹک نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں