اٹک،فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے حوالے سے خصوصی سیمینار کاانعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 22:42

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے حوالے سے مقامی این جی او آگاہی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں غذائیت میں کمی کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ آفیسر گل مہرنے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی اکثریت غذائی کمی کا شکار ہے۔

نیشنل نیوٹریشن کے سروے کے مطابق 51فیصد خواتین اور62فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے دورے کر کے اعلیٰ شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اٹک میں ہمارے پروگرام میں شرکت کر کے عوام الناس کو غذائی قلت اور اس کے نقصانات کے حوالے سے مہم کا حصہ بن سکیں تاکہ ہم ان کی رہنمائی سے مطلوبہ اہداف حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں